روئین: فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 13 افراد جان کی بازی ہارگئے،جبکہ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے.
فرانس کے وزیرداخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ کیوبا لبری نامی بار کے بیسمینٹ روم میں جمعے کی رات کو لگی،حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کیا گیا تھا.
فرانسیسی وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں.
*پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2بچوں سمیت 8افراد ہلاک
یاد رہے کہ گزشتہ سال فرانس کے دارالحکومت پیرس کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افرد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
عمارت سے عورتوں اوربچوں کی چیخ وپکار کی آوازیں بلند ہورہی تھیں،پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔