اشتہار

روس نے کریمیا پر یوکرین کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے یوکرین کی جانب سے جزیرہ نما علاقے کریمیا پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا دعویٰ ہے کہ اس نے کریمیا پر بیلسکٹ میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ماسکو نے الزام عائد کیا کہ بیلسٹک میزائل کو یوکرین کے گرم دو سسٹم سے لانچ کیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرینی جزیرہ نما علاقے کریمیا کو 2014 میں روس نے اپنے اندر ضم کر لیا تھا۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کیلیے صدارتی محل کریملن پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ نامعلوم سمت سے آنے والا ڈرون محل کے گنبد سے ٹکرا کر تباہ ہوا گیا تھا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن حملے کے وقت صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔ روس نے ڈرون حملے کا الزام یوکرین اور امریکا پر لگاتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔ یوکرین ڈرون حملہ کرنے کے الزام کو مسترد کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں