اشتہار

روس کی امریکا اور نیٹو کو سنگین دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے کسی بھی ہتھیار کو تباہ کرنا روسی فوج کا ہدف ہے اب چاہے وہ امریکا ہو یا نیٹو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تھا جس میں نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ کیف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریمیا پر امریکی ہتھیاروں سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کا دوٹوں انداز میں جواب دیتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہیے کہ جو مغربی ممالک یوکرین فوجوں کو ہتھیار بھیجیں گے ہماری فوج انہیں تباہ کردے گی۔

- Advertisement -

روسی سفیر نے یوکرینی افواج کی جانب سے امریکی ہتھیاروں سے کریمیا جزیرے پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی حکام کی لفاظی ہر گزرتے دن کے ساتھ جارحانہ ہوتی جا رہی ہے۔

اناتولی انتونوف کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ جزیرہ کریمیا یوکرین کی ملکیت ہے اور یوکرینی فوج کو اجازت ہے کہ وہ اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیےامریکی ہتھیاراستعمال کرسکتی ہے دراصل یہ کیف حکومت کو روس میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی ترغیب اور دباؤ ڈالنے کے کوششیں ہیں۔

آناتولی آنتونوف نے مزید کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایسے بیانات سے کیف میں دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا اور اس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں