12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی نے کیا 4 شرائط رکھیں ؟ صاحبزادہ حامدرضا نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی 4 شرائط بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی اےسی کےعہدے کےلیے میں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور نہ میں نے کسی کمیٹی کےممبر بننےکےلیے اپنا نام دیا۔

صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے بھی میں نےاپنے عہدے کےلیے کوئی بات نہیں کی، اگر مجھے پی اےسی کا عہدہ چاہیے ہو تو خود بانی پی ٹی آئی سےمانگ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اےسی کا عہدہ مانگتا تو وہ انکار نہ کرتے۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے مذکرات کی پیشکش پر سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی نہیں ہوں، کارکنان جیلوں میں ، لوگوں کی چادرچاردیواری کاتقدس مذاکرات کیلئےپامال نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مذاکرات کےلیے اپنی جانیں قربان نہیں کیں، پی ٹی آئی کا موقف اتنا مضبوط ہے اس لیے حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے 3شرائط رکھی تھیں ، کارکنان کی رہائی، مینڈیٹ واپس اور 9مئی کی جوڈیشل انکوائری شرائط ہیں، ان شرائط پرعمل درآمد یقین دہانی کہیں سے بھی لے جاسکتا لیکن میرا ذاتی خیال ہے حکومت کوشرائط پرعمل درآمدکی یقین دہانی کرانی چاہیے،حامدرضا

حامدرضا کا کہنا تھا کہ چوتھا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے جو کارکنان کی طرف سے ہے، ان 4 شرائط کی بنیاد پر کوئی مذاکرات کرتا ہے تو پھر ہم تیار ہیں، جب تک 4 شرائط پر عمل نہیں ہوتا میں مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اگر کوئی ذاتی حیثیت میں حکومتی اراکین سےملتا ہے تو یہ پاٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، منگل بدھ کو حکومت کو کمیٹیوں سےمتعلق نام دینےہیں تاہم ابھی تک کسی بھی کمیٹی چیئرمین شپ کےلیے نام فائنل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی ممبران اور چیئرمین شپ سےمتعلق بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے، ارکان کے نام میرے لیٹر ہیڈ سے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جائےگا، میرے پاس ابھی تک کسی کمیٹی ارکان ،چیئرمین کا نام نہیں ملا۔

صاحبزادہ حامدرضا نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی اےسی کےامیدواروں میں میرانام بھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کےلیے میرانام دیا ہے لیکن میں نےکہا جب تک بانی کے ساتھ ملاقات نہیں ہوتی عہدہ نہیں لوں گا، امید ہےآئندہ بدھ جمعرات تک بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں