پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سجاد علی کی سادہ افطاری، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماہِ رمضان میں تقریباً ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شرعی احکامات کے عین مطابق روزہ رکھے اور پھر افطار بھی کرے۔

عام طور پرمسلسل سفر میں رہنے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے، کھلاڑی اور تاجر شرعی احکامات کی روشنی میں روزے قضا بھی کردیتے ہیں۔

اسی طرح معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روزہ کھلنے سے قبل ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’سادہ افطاری‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متحرک صارفین نے سجاد علی کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

واضح رہے کہ سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں، آپ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بی آ‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔

سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں، ایک سال قبل پاکستانی گلوکار کی صاحبزادی زو علی نے کوک اسٹوڈیو میں والد کے ہمراہ گانا گا کر سب کو حیران کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں