پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

فلم بین بالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ کی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں؟ سلیم خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلموں کے بجائے ان دنوں جنوبی بھارت کی فلمیں عوام میں زیادہ مقبول ہورہی ہیں، رائٹر سلیم خان نے اس کی اصل وجہ بتادی۔

سلیم خان اور جاوید اختر کو بالی ووڈ میں بحیثیت رائٹر خاص اہمیت حاصل ہے، دنوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب اور یادگار فلمیں دی ہیں، بعض دفعہ دونوں لکھاریوں کا معاوضہ فلم کے اداکاروں سے بھی زیادہ ہوتا تھا جبکہ امیتابھ بچن کو سپراسٹار بنانے میں دنوں کی تحریروں کا بڑا ہاتھ ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کو حالیہ انٹرویو میں سلیم خان نے اس بارے میں اپنی رائے بتائی کہ سامعین جنوبی بھارت میں بنائی جانے والی فلموں کی طرف کیوں بڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

سلیم خان نے کہا کہ پہلے ہماری فلموں کے اندر شائقین کو ایکشن بہت اچھا ملتا تھا اور ہماری فلموں کے اندر ان کو ڈانس، گانے اور ہیروئن بہت خوبصورت دکھنے والی ملتی تھیں جیسے سری دیوی اور دیگر ہیروئنیں کافی خوبصورت تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ عوام ساؤتھ کی فلمیں اس لیے دیکھ رہے ہیں کہ وہ جو پہلے ہم دکھایا کرتے تھے اب اس طرح کی فلمیں ساؤتھ میں آتی ہیں، جنوبی بھارت کی فلموں میں بہت اچھا ایکشن ہوتا ہے۔

سلیم خان نے کہا کہ ساؤتھ میں ہیروئن نئی نئی آتی ہے اور بہت اچھا پرفارمنس ہوتا ہے، انھیں ایک اچھا متبادل مل گیا ہے، ان کے گانے بھی اچھے ہوتے ہیں۔

سلمان خان کے والد اور ویٹرن رائٹر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کی فلموں کی ساری چیزیں ہم سے بہتر ہیں، لوگوں کو اچھی تفریح ملے گی تو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں