بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سلمان خان کا والدین کو خصوصی تحفہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے والدین کو شادی کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تحفہ دے کر تقریب کی رونق دگنی کردی۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان کی شادی کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سہیل خان، ارباز خان اور ہمشیرہ ارپیتا کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں رونق اُس وقت دگنی ہوئی جب دبنگ خان نے اچانک کھڑے ہوکر والدین کو گانے کی صورت میں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دیکھیں: سلمان خان کی باڈی کی حقیقت بالآخر سامنے آگئی

سلمان خان کی جانب سے پیش کیے جانے والے تحفے پر نہ صرف والدین بلکہ حاضرین نے دبنگ خان کو خوب داد دی۔ اس موقع پر حاضرین میں سے ایک شخص نے ویڈیو بنا کر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے مداحوں نے بھی بہت پسند کیا۔

دبنگ خان نے بالی ووڈ کا مشہور گانا ’تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ گن گنایا۔

ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ سلمان خان کی نئی ایکشن فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ دسمبر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کترینہ کیف دبنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دبنگ خان ریمو ڈیسوزا کی نئی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ بھی شروع کرچکے جس میں اُن کے ہمراہ جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں