تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سلمان خان کو کم عمر مداح نے گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

ممبئی: ایئرپورٹ پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے کم عمر مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگا لیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی وڈ کا بڑا نام ہے جن سے ملاقات اور ساتھ میں تصاویر یا ویڈیوز بنانے کیلیے مداح ترستے ہیں۔

ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے سلمان خان نے دیکھا کہ ایک کم عمر لڑکا ان سے ملاقات کیلیے بے تاب کھڑا ہے۔ اداکار چلتے چلتے رک گئے اور اسے اشارہ کر کے اپنے پاس بلا لیا۔

مداح نے دوڑتا ہوا ان کی طرف آیا اور گلے لگ گیا۔ سلمان خان اس پر کافی خوش ہوئے اور انہوں نے بھی اسے گلے لگا کر پیار کیا۔

سوشل میڈیا پر دیگر مداح اور صارفین اس ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں۔

Comments