اشتہار

قتل کی دھمکی ملنے پر سلمان خان کی اسلحہ لائسنس کیلیے درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے جان سے مار دینے کی دھمکی ملنے کے بعد اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے آج ممبئی پولیس کمشنر سے اہم ملاقات کی اور قتل کی دھمکی کے بارے میں انہیں آگاہ۔ ملاقات میں اداکار نے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سلمان خان کو آجہانی پنجاب گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ لارنس بشنوئی گلوکار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

کچھ روز قبل گینگسٹر نے پولیس کو اپنا بیان قلم بند کروایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ: ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔

گینگسٹر نے سُپر اسٹار کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں