منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

اس جنریشن کے مرد کیا چاہتے ہیں؟ سلمان خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے مردوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنریشن کے مرد ایک مرد کی طرح ذمہ دار نہیں بننا چاہتے۔

سلمان خان اپنے والد سلیم خان اور جاوید اختر کی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، دبنگ خان کو اپنے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان اور ان کے ساتھی جاوید اختر پر فخر ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں ایسا کام کیا۔

سلمان کا خیال ہے کہ وہ دنوں اس بات کی عکاس کرتے ہیں کہ مرد حقیقی معنوں میں کیا ہیں جبکہ اسٹار کا خیال ہے کہ موجودہ نسل کے مرد شاید ایسے مرد نہیں بننا چاہتے۔

- Advertisement -

اس تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بہت سارے مصنفین صرف لکھتے ہیں، میرے والد سلیم اور جاوید صاحب نے اپنی زندگی کے تجربات کو اپنی تحریروں میں لکھا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے سیکھا، ان کے والدین نے انھیں سکھایا، اور جس طرح سے ان کے بچوں کی پرورش ہوئی، دونوں نے زندگی کے تجربے کو سینما اسکرین پر پیش کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ خدا انسانوں کو بناتا ہے، آج کے مرد مردوں کی طرح نہیں بننا چاہتے، بہت سارے مرد ہوتے ہیں لیکن وہ ذمہ داری نہیں اٹھانا چاہتے، یہ دونوں یہاں، میرے والد اور جاوید صاحب، وہ مرد ہیں، وہ اب بھی مرد ہیں اور مردوں کی طرح ذمہ دار بننا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں