اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

سلمان خان نے عالی شان ہوٹل تعمیر کرنے کی پلاننگ شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے بعد عالی شان ہوٹل تعمیر کرنے کی پلاننگ شروع کر دی۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان ممبئی میں 19 منزلہ ہوٹل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

ہوٹل سُپر اسٹار کی والدہ سلمیٰ خان کے نام پر رجسٹرڈ زمین پر تعمیر کی جائے گا جس کیلیے ممبئی میونسپل کورپوریشن سے تجاویز لی جا رہی ہیں۔

متعلقہ: سلمان خان کی بہن کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

یہ زمین اسٹارلیٹ رہائشی عمارت کا حصہ تھی جس میں اداکار کی فیملی نے اپارٹمنٹس خریدے اور اسے رہائشی کمپلیکس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ ان کا ارادہ بدل چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی پہلی دو منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا، تیسرا فلور پر جِم اور سوئمنگ پول بنے گا جبکہ چوتھا فلور سروس کیلیے مختص کیا جائے گا۔

اسی طرح پانچویں اور چھٹی منزل پر کنونشن سینٹر ہوگا جبکہ ساتویں سے انیسویں منزل تک ہوٹل ہوگا۔ سلمان خان یا ان کی فیملی کی جانب سے اس متعلق اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں