ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر مداحوں کو بھاگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری کچھ پسندیدہ تصاویر ہیں۔‘

- Advertisement -

وہ ایک تصویر میں سیاہ چشمہ پہنی ہوئی ہیں اور دوسری تصویر میں ٹینس کھیل رہی ہیں، چند تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا ملک اور بہن انعم مرزا کے ساتھ موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا نے بھنڈی بنانے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر کوریو گرافر فرح خان نے بھی ردعمل دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں