جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سرعام کی ٹیم نے باپ کی قید سے بیٹی کو بازیاب کرالیا، دیکھئے دلخراش داستان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرعام کی ٹیم نے بارہ سال سے سگے باپ کی قید سے جواں سال لڑکی کو بازیاب کروا دیا، باپ کے ظلم اور ماں کی مجبوری کی دلخراش داستان دیکھ کر سب کا دل بھر آیا۔

تفصیلات کے مطابق سر عام کی ٹیم نے بارہ سالہ لڑکی کو ظالم باپ کی قید سے چھڑا کر اس کی ماں سے ملوا دیا، اس بچی کے نانا نانی خالہ اور دیگر لوگ بھی اس بچی کی موت سے بد تر زندگی سے بے خبر رہے.

بچی کے چچا تایا اسی عمارت میں رہنے کے باوجود اس جرم پر خاموش رہ کر ظالم باپ کی معاونت کرتے رہے، بچی جس مکان میں قید تھی وہ دنیا جہاں کے کاٹھ کباڑ اور گندگی سے بھرا ہوا تھا۔

اس قصے کا آغاز19سال پہلے اس کے والدین کی علیحدگی سے ہوا جب وہ سات سال کی تھی، ماں نے دوسری شادی کرلی لیکن اس مخبوط الحواس باپ نے بیٹی کو اپنے پاس رکھ لیا۔

یہ شخص کئی سال تک اپنے گھر کو کاٹھ کباڑ سے بھرتا رہا، گھر کو اندر سے تالہ لگا کر رکھتا تھا، اور باہر جانے پر بیٹی کو گھر میں قید کرکے جاتا کہ وہ کہیں باہر نہ نکل جائے۔

محلے والے بھی سب جاننے کلے باوجود آواز اٹھانے کو تیار نہیں تھے، بالآخر لڑکی کے نانا اور نانی کو کسی نہ کسی طرح یہ خبر مل ہی گئی۔

اس خبر کی تصدیق کے بعد انہوں نے صارم برنی سے ٹرسٹ سے رابطہ کیا، بعد ازاں سر عام کی ٹیم نے کارروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کروایا، کئی دنوں کی محنت کے بعد اس کی والدہ سے رابطہ کرکے ماں بیٹی کو بھی ملوا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں