اشتہار

سرفراز نے ڈیبیو پر 97 نمبر کی جرسی کیوں زیب تن کی؟ دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں بھارتی بیٹر سرفراز خان نے 97 نمبر کی جرسی کیوں زیب تن کی اس حوالے سے دلچسپ حقیقیت سامنے آئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارت کے 26 سالہ بیٹر سرفراز خان نے انگلش ٹیم کے خلاف اپنے ڈیبیو کو نصف سنچری سے یادگار بنا لیا۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انھوں نے 97 نمبر کی جرسی پہنی تھی جس کے راز سے انھوں نے خود پردہ اٹھالیا ہے۔

بھارتی کرکٹر انڈر19 کے دور سے ہی ’97‘ نمبر کی شرٹ پہنتے ہوئے آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی مشیر خان، جو حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے وہ بھی اسی نمبر کی شرٹ استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ کے مطابق، سرفراز خان نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ 97 نمبر کی شرٹ پہننے کا مقصد اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

نوشاد بھارتی ڈومیسٹک سرکٹ میں ایک مشہور کوچ ہیں اور انھوں نے سرفراز سمیت متعدد کرکٹرز کو تیار کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز کے والد کا نام ہندی نمبر 9 اور 7 کا ایک مجموعہ ہے، یعنی نو (9) اور سات (7) ہیں جو کہنے میں نوشاد بنتا ہے۔ اس وجہ سے سرفررز خان نمبر 97 کی شرٹ پہنتے ہیں۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کرنے کے بعد بالآخر سرفراز خان کو راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں پہلی بار شامل کیا گیا۔

ان کے ڈیبیو پر والد نوشاد خان اور اہلیہ رومانہ ظہور کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ کرکٹر کو انیل کمبلے نے ان کی ڈیبیو کیپ سونپی تھی جس سے انکا اور اہلخانہ کا خواب آخرکار پورا ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں