ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سرفراز احمد کو کپتان بنایا جائے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کر دی ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ناقص کارکردگی اور مسلسل چار شکستوں کے بعد میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر اور ایک بار پھر دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج کے رحم وکرم پر آ گیا ہے۔ اس صورتحال پر ماہرین کرکٹ اور شائقین بابر اعظم کے طرز قیادت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور میگا ایونٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیا کپتان لانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔

ایک مقامی نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق سے جب یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو دوبارہ کپتان بنانے کی حمایت کر دی اور کہا کہ قومی ٹیم میں دو سے تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے اور اگر بابر اعظم کی جگہ کسی دوسرے کو کپتانی دینی ہے تو سرفراز احمد بہترین چوائس ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں شکستوں کے ذمے دار کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں۔

پروگرام میں شریک محمد عامر نے کہا کہ ٹیم میں بابر اعظم کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں چل رہا وہ 4 سال سے کپتان ہے۔ جب ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے ذمے داری کپتان پر جاتی ہے، کپتان ہی فیس ہے اسی کو جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام الحق کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی افواہیں گشت کر رہی ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں