20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب: اندرون ملک پروازوں کے حوالے سے وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے آئندہ ماہ سے ڈومیسٹک پروازیں بحال کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں حقیقت کے برعکس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس بحران کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث بیرون و اندرون ملک پروازیں بھی بند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سعودی ایئرلائن نے جون سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم سعودی فضائی کمپنی نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں من گھڑت ہیں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور حقیقت اس کے برعکس ہے۔

سعودی فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تاحکم ثانی ڈؤمیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں بند ہیں، جب پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

سعودی فضائی کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ویب سائٹ پر پروازوں کے شیڈول کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی ہے، شیڈول پہلے سے موجود ہے، یہ نیا نہیں اور پروازیں بحال ہونے پر اسی شیڈول پر عمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں