ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب، مریضوں کو گھروں پر ادویات کی فراہمی کا پلان کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے مریضوں کو ان کے گھروں پر ادویات پہنچانے کی سروس کامیابی سے جاری و ساری ہے، ڈیلیوری سروس کو گزشتہ 3 برس قبل شروع کیا گیا تھا، اب تک 20 لاکھ ادویات کے پارسل ڈیلیور کرائے جاچکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے سال 2020 میں ادویات کی ’ہوم ڈیلیوری‘ سروس کا آغاز ایسے مریضوں کے لئے کیا تھا جنہیں ہسپتال آنے میں دشواری اُٹھانا پڑتی تھی۔

وزارت صحت کی ہوم ڈیلیوری سروس کے تحت ادویات کی ترسیل کے لیے عالمی معیار کے مطابق ادویات کی حفاظت کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ایسی ادویات جن میں انجکشنز وغیرہ شامل ہوتے ہیں جنہیں کم درجہ حرارت درکار ہوتا ہے ان کی منتقلی کے لیے جو کنٹینرز مہیا کیے جاتے ہیں ان میں مطلوبہ درجہ حرارت جو کہ 2 ڈگری سے 8 ڈگری تک ہوتا ہے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 200 سے زیادہ ہسپتالوں میں ادویات کی ہوم ڈیلیوری سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ارسال کی جانے والی ادویات کو فارمیسی سے لے جانے کے لیے خصوصی طور پرڈیزائن کیے گئے پیکٹوں میں پیک کرنے کے بعد انہیں مخصوص درجہ حرارت کے کنٹینرز میں رکھا جاتا ہے تاکہ ادویات گرمی سے خراب نہ ہوں۔

وزارت صحت کے مطابق سال 2021 میں 6 لاکھ 99 ہزار 866 اور سال 2022 میں 6 لاکھ 53 ہزار 291 جبکہ سال 2023 میں 7 لاکھ 33 ہزار 657 ادویات ارسال کی گئیں۔

مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے آب زم زم کا خصوصی بندوبست

ادویات کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز سال 2020 میں کیا گیا۔ پہلے برس ایک لاکھ 6 ہزار 186 ادویات ارسال کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں