ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کو رہنے کے لیے امریکا سے زیادہ بہترین جگہ قرار دے دیا گیا، غیرملکیوں کی رہائش کے حوالے سے عمدہ جگہوں میں سے ایک کے طور پر امریکا سے زیادہ ووٹ ملے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کی جانب سے جاری ہونے والی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریگسستان پر مشتمل عرب ملک رہنے کے لیے امریکا سے کہیں بہتر جگہ ہے۔

شائع فہرست میں غیرملکیوں کی رہائش کے لحاظ سے سعودیہ کا 28 واں نمبر ہے جب کہ امریکا کو 30 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، اسی طرح فرانس 33 ویں اور جرمنی 49 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی رہائش کے لیے عالمی سطح پر سب سے آگے میکسیکو ہے، اسپین اور پانامہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، مذکورہ درجہ بندی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی انٹر نیشنز کی جانب سے ایک مستحکم رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے۔

امیر ملک ہونے کے باوجود کویت اس فہرست میں 53 ویں نمبر کے ساتھ سب سے نیچے ہے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بحرین کا نواں، متحدہ عرب امارات کا 11 واں اور عمان کا 12 ویں نمبر ہے۔

سروے میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ رہائش میں آسانی، معیار زندگی، بیرون ملک کام، ذاتی مالیات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ، زبان اور ڈیجیٹل معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کریں۔

ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کے سروے میں 172 ممالک کے 12 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کی آرا لی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں