ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

سعودی عرب : رواں ماہ ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے مختلف ٹریول ایجنٹس اور عالمی فضائی بکنگ ایپس نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ رواں ماہ ستمبر میں ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

جدہ اور ریاض کے ٹریول ایجنسی حکام اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ اوسط قیمتوں میں 30فیصد تک کمی ہوسکتی ہے جس کی وجہ رواں ماہ فضائی سفر اور طلب میں کمی ہے۔

تاہم انہیں یہ بھی توقع ہے کہ آئندہ ماہ نومبر کے وسط تک ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوبارہ سے اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔

- Advertisement -

سبق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پروازوں کی بکنگ کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کے اعداد و شمار میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک اور خاص طور پر قریبی مقامات کے لیے ٹکٹوں کی اوسط قیمتوں میں کمی سامنے آرہی ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں قاہرہ کے لیے سب سے کم قیمت والی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت 800 ریال تک ہے جبکہ دبئی کے لیے کرایہ 700 ریال تک پہنچا ہوا ہے۔

اس حوالے سے مسافر خدمات کی ایک عرب کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے نصف میں ایئرلائنز ریزرویشن میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جس سے قریبی علاقوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

ایک ٹریول کلب کے جنرل مینجر نے بتایا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تعطیل بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنے گی خاص طور پر ڈومیسٹک مقامات کے لیے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمی کا یہ سلسلہ نومبر تک رہے گا اس کے بعد قیمتیں بڑھنے لگیں گی۔

جدہ میں ایک انٹرنیشنل ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بہت سی ایئرلائنز نے ستمبر کے لیے مختلف آفرز کی ہیں جن میں یورپی مقامات اور چھٹیوں کے پیکیج بھی پیش کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں