ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا فیفا ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب میدان میں آگیا، ایونٹ کے انعقاد کے لیے اپنا نام فٹبال کی عالمی باڈی کو پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ سعودیہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا خواہشمند ہے اور وہ اس کے لیے بولی جمع کرائے گا۔ فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد سے ہمیں کھیلوں میں صف اوّل کا ملک بننے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ بھرپور طریقے سے تمام میچز کے انتظامات کرے اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرے۔

- Advertisement -

2018 سے اب تک سعوی عرب کے طول و عرض میں 50 سے زائد معروف عالمی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔

عرب ملک فٹبال، موٹر اسپورٹس، ٹینس، ای اسپورٹس اور گالف جیسے کھیلوں کی میزبانی کر چکا ہے جب کہ سعودی عرب 1994 سے اب تک چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کا اعزاز رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سوکر کی عالمی باڈی کی جانب سے ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی کیلئے مراکش، اسپین اور پرتگال کو نامزد کرنے کے بعد سعودی عرب کا یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

فیفا نے 2034 کا ورلڈ کپ ایشیا اور اوشیانا ریجن میں منعقد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خطے کے ممالک سے پیشکشیں طلب کی تھیں۔ اس کے علاوہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو دی گئی ہے جس میں میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں