14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سعودی شہری کا اپنی اونٹنی سے متعلق حیران کن انکشاف!

اشتہار

حیرت انگیز

اونٹ کو عرب ممالک میں خاص اہمیت حاصل ہے لوگ انہیں شوق سے پالتے ہیں ایک سعودی شہری نے اپنی پالتو اونٹنی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اونٹ ایک صحرائی جانور ہے جس کو عرب ممالک میں خاص اہمیت حاصل ہے صدیوں سے خطہ عرب کے شہری اسے پالتے آ رہے ہیں اور یہ ان کی معاشرت کا اہم جزو بن چکا ہے۔

سعودی عرب میں بھی لوگ ذوق وشوق سے اونٹ پالتے ہیں۔ ایک سعودی شہری نے اپنی پالتو اونٹنی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی شہری احمد التویجری کے پاس ایک پالتو اونٹنی ہے جس کا نام انہوں نے ’’سلطہ‘‘ رکھا ہوا ہے اور یہ بچپن سے ہی ان کے ساتھ ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک عرب چینل سے گفتگو میں ایسا دلچسپ انکشاف کیا جس کو جان کر سب حیران رہ گئے۔

احمد التویجری نے کہا کہ ان کا ’’سلطہ‘‘ سے بڑا منفرد تعلق ہے کیونکہ وہ بچپن سے اس کے ساتھ ہے میں جب بھی اس کو پکارتا ہوں وہ میری ایک آواز سن کر چلی آتی ہے تاہم اگر میں کسی اور اونٹنی کے پاس جا کر کھڑا ہو جاؤں تو وہ برا بھی مناتی ہے۔

سعودی شہری کا کہنا تھا پہلے انہیں اونٹ پالنے کا شوق تھا لیکن اب یہ شوق سرمایہ کاری میں تبدیل ہو گیا ہے، جب سے سعودی حکومت نے اونٹوں کی نگہداشت میں بھرپور دلچسپی لینا شروع کی ہے تب سے یہ اول درجے کا کاروباری شعبہ بن گیا ہے۔

احمد التویجری نے مزید کہا کہ کیمل کلب نے اونٹوں کی قدرو قیمت بڑھا دی ہے سالانہ فیسٹول کے دوران اونٹوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہ منافع بخش کام ہے اور فی الحال سعودی عرب میں اس کے مقابلے کا کوئی اور کاروبار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں