ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ملازمین بھرتی کرانے والی ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے 21 ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے لائسنس منسوح کردیئے گئے، اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے یہ اقدام ان ریکروٹمنٹ دفاتر کی نگرانی اور شواہد سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق 21 دفاتر جن کے لائسنسز کو منسوخ کیا گیا ہے، انہوں نے واجب الادا رقوم واپس نہیں کیں۔ ملازمت کے لیے غیر قانونی ذرائع اختیار کیے نیز مساند پلیٹ فارم سے ہٹ کر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

- Advertisement -

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دفاتر کو عارضی طور پر کام سے روکا گیا ہے۔ ان کے خلاف آجروں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کارکنوں کی طلب میں تاخیر کی شکایت سامنے آئی تھی۔

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ دفاتر کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لیے ٹیم کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرتے ہیں اور شواہد درست ثابت ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ، خالصتان کا پرچم لگا دیا

وزارت کی ہر طرح سے کوشش ہوتی ہے کہ مساند پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ کی پوری کارروائی بہتر انداز سے ہوسکے، تاکہ اس حوالے سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں