ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

سعودی شہزادہ کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ محمد بن سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی شہزادہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں