ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانیوں کیلئے ’نُسک‘ ایپ اردو میں متعارف کرادی گئی ، سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت نوے روز تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے پاکستانیوں کیلئے عمرے کو مزید آسان بنانے کیلئے ’نُسک‘ ایپ اردو میں متعارف کروادی۔

کراچی میں ایپ لانچنگ کی تقریب ہوئی، جس میں سعودی وزیر حج وعمرہ اور گورنر سندھ نے شرکت کی جبکہ پاکستان کی تاجر برادری کے نمائندوں اور حج و عمرہ ٹور آپریٹرز بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ اب پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت نوے روز تک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ویزے میں آسانی کے علاوہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان رابطوں کو بھی فروغ دے گا ، جس کے نتیجے میں دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ ایپ دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

نُسک سعودی عرب کا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جو مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات کے لیے حج یا عمرہ کے پروگرام ترتیب دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں