8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

چھٹیوں میں بینک کھلیں گے؟ اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر 27، 28 اور 30 جون 2023 کو ٹیکس وصولیوں کی کلیئرنگ کے لیے بینک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

منگل، 27 جون، 2023 کو تمام بینک اور SBP BSC فیلڈ آفس صبح 9:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

- Advertisement -

بدھ 28جون کو بینک کلیئرنگ کیلئےصبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجےتک کھلے رہیں گی۔ نیشنل بینک کسٹم ہاؤس برانچ 30 جون کو 9 بجے سےساڑھے 5 بجےتک کھلی رہےگی۔

کسٹمز کی جانب سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے ملک بھر میں کسٹمز دفاتر ہفتہ، اتوار اور عید کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔

فیلڈ دفاتر کھلے رہنے سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز کے فیلڈ دفاتر 24 اور 25 جون کوہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کھلےرہیں گے۔

عید کی چھٹیوں کےدوران بھی کسٹمز کے فیلڈ آفس کھلے رہیں گے۔ کسٹمز کے دفاتر 24 جون سے30 جون کی شب تک کھلے رہیں گے۔

یہ فیصلہ تجارتی سرگرمیوں کی سہولت اور ریونیو وصولی بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے عید الاضحیٰ کی تین چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں