12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شبمن گل کی عمدہ پرفارمنس کے باوجود سہواگ ان سے ناخوش

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شبمن گل کی فارم عروج پر ہے، پہلے میچ میں سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے والے بیٹر نے دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری جڑی۔

جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نوجوان اوپنر شبمن گل کی اتنی عمدہ پرفارمنس سے بھی ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹر نے دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی لیکن وہ آرام سے 160 سے 180 رنز کے درمیان بنا سکتے تھے۔

سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ شبمن ابھی صرف 25 سال کے ہیں اگر وہ 200 رنز بھی اسکور کرلیتے تو ان پر تھکن کے آثار ظاہر نہیں ہوتے اور وہ باآسانی فیلڈنگ کے لیے بھی آسکتے تھے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اگر شبمن 30 سال کے ہوتے تو ایسا ہوسکتا تھا کہ انھیں بڑی اننگز کھیلنے کے بعد دوسری اننگز میں تھکاوٹ گھیر لے اور وہ ریکور نہ کرپائیں لیکن اس عمر میں موقع ہے کہ وہ بڑی اننگز کھیل سکیں۔

رواں سال شبمن گل کے لیے شاندار رہا ہے، بالخصوص ون ڈے کرکٹ میں انھوں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1200 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں جس نے انھیں اس فارمیٹ کا ٹاپ رن اسکورر بھی بنادیا ہے۔

مزید یہ کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیٹر ون ڈے میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی عمدہ پرفارمنس ے اس ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں