ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کیویز کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی کوچز وانکھیڈے اسٹیڈیم کیا کرنے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کرنے پہنچ گیا۔

اب تک آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ناقبل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پہلا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سیمی فائنل میں فیورٹ میزبان سائیڈ کو نیوزی لینڈ کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت نے اپنے تمام 9 میچز میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے جیت اپنے نام کی ہے۔

- Advertisement -

سیمی فائنل میچ سے قبل بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، وکرم راٹھور اور پارس مہمبرے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچے۔

ممبئی میں لینڈنگ کے بعد بھارتی ٹیم ہوٹل کی طرف روانہ ہوئی لیکن کوچنگ اسٹاف پچ کا معائنہ کرنے کے لیے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

پچ کے معائنے کے دوران انڈین کوچز لمبی گفت و شنید کرتے پائے گئے۔ واضح رہے کہ یہ وہی پچ ہے جہاں میکسویل نے شاندار باری کھیلتے ہوئے افغانستان کے خلاف 201 رنز بنائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں