اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سروسز اسپتال میں جعلی اسناد پر ترقی پانے والا ملازم پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سروسز اسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، ارشد بٹ نے جعلی اسناد و تجربے پر گریڈ 7 میں بطور جونیئر کلرک ترقی حاصل کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سروسز اسپتال میں جعلی اسناد و تجربے پر گریڈ 7 میں بطور جونیئر کلرک ترقی حاصل کرنے والے ملازم کو اینٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا، ارشد بٹ درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ارشد بٹ نے آؤٹ ڈور میں زبردستی 2 کمروں پر قبضہ جما رکھا تھا، ارشد غیرقانونی ٹرانسفر پوسٹنگ میں بھی ملوث ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ ملازم نے 44 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرا کر لاکھوں روپے رشوت وصول کی، ملازم پر ادویات، فرنیچر، سرجیکل کا سامان چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ارشد بٹ نے ناجائز آمدنی سے جائیدادیں بنا رکھی ہیں، ملزم رشوت لے کر جعلی میڈیکل کرانے کا بھی ماہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں