ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

شاداب خان نے دورہ آسٹریلیا کو ہدف کیوں بنا لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شاداب خان نے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے دورہ آسٹریلیا پر نظریں جمائے لیں۔

آل راؤنڈر، شاداب خان اس سال کے آخر میں شیڈول پاکستان کے آئندہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔

شاداب نے تسلیم کیا کہ وائٹ بال کرکٹ سے ریڈ بال فارمیٹ میں تبدیلی کے لیے فرسٹ کلاس میچوں میں وقت اور مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے لیے مشہور لیگ اسپنر نے کھیل کے روایتی فارمیٹ میں خود کو ثابت کرنے کی بے تابی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے پانچ بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچ کھیلے تو سوچا کہ میں خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے ردھم میں ڈھال رہا ہوں، میں قدرتی طور پر وائٹ بال کا بولر تھا لیکن ریڈبال کا کھلاڑی بننے میں وقت لگتا ہے بہت سے فرسٹ کلاس گیمز کھیلے جب میں نے سوچا کہ میں ایک ریڈ بال کرکٹر کے طور پر آہستہ آہستہ اپنے ردھم میں آرہا ہوں تو ڈراپ ہو گیا اور پھر انجری کی وجہ سے رکاوٹ بن گئی۔

کریک بز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں میں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز پر نظر جمائے رکھوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں