جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے سلو میاں کو ”اُلو کا پٹھا“ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے مذاق میں اداکار سلمان خان کو ”الو کا پٹھا“ کہنے کی پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور رانی مکھرجی کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

- Advertisement -

ویڈیو میں شاہ رخ خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”میں اس موقع پر رانی مکھرجی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں لیکن اس سے قبل سلمان خان کے لیے ایک سوال ہے۔“

سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ایک مرتبہ تم نے کہا تھا کہ میں کبھی کوئی ایوارڈ قبول نہیں کروں گا، اب بتاؤ یہ ایوارڈ کیسے قبول کیا الو کے پٹھے؟“

شاہ رخ خان کے ایسا کہنے پر جہاں ناظرین نے قہقہہ لگایا وہیں سلمان خان اور رانی مکھرجی بھی ہنس پڑے۔ جواب میں سلمان خان نے کہا کہ کس نے بولا تھا میں ایوارڈز قبول نہیں کروں گا؟

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی چوری ہوگئی

شاہ رخ خان نے کہا کہ ”تم نے ہی بولا تھا مجھے“۔ سلمان خان نے کہا کہ ”ٹھیک ہے لیکن اب میں ہی بول رہا ہوں کہ یہ میں نے قبول کرلیا ہے، جب میری وہ بات مان لی تو اب یہ بھی مان لو۔“

یہ ویڈیو 1999ء میں 44ویں فلم فیئر ایوارڈز کے لیے ہونے والی تقریب کی ہے۔ شاہ رخ اور سلمان بالی وڈ کی معروف جوڑی ہے۔ دونوں نے کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں