14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’ پٹھان‘ نے بالی وڈ کی باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت میں کئی ماہ تو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان کو گزشتہ روز دنیا بھر کے 100 سے زائد سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

- Advertisement -

فلم ’پٹھان‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

پٹھان سے قبل بالی وڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’کے جی ایف‘ تھی جس نے 53 کروڑ 95 لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57 کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55 کروڑ باکس آفس اور 2 کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔

سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی کا اس حوالے سے کہنا ہے آج بھارتی سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں