منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

انڈین کرکٹ میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ انڈین بولرز اب گوشت بھی کھارہے ہیں اس لیے وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔ بھارت کی کرکٹ کو تبدیل کرنے میں انڈین پریمیئر لیگ کا بڑا ہاتھ ہے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آج کے دور میں کرکٹ کا معیاریکسر بدل گیا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ بیٹسمین بھارت اور بولر پاکستان سے آتے ہیں لیکن پاکستان سے بولرز اور بیٹسمین دونوں آتے رہے ہیں۔

اسپورٹس شو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) نے بھارتی کرکٹ کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ بھارت نے کام کیا، انویسٹ کیا اور ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا۔

- Advertisement -

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مطابق ساروو گنگولی کے بعد وہ دھونی تھے جنھوں نے سینئر کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا، وکٹ کیپر بیٹر کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ کا انداز بدلا،اس کے بعد آئی پی ایل یعنی بھارت کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے کافی ٹیلنٹ ملا

انھوں نے کہا کہ بھارت نے صحیح جگہ انویسٹمنٹ کی، راہول ڈریوڈ جیسے بڑے کھلاڑی کو نیچے لاکر پوری ڈومیسٹک کرکٹ ان کو سونپ دی کیوں کہ راہول ڈریوڈ کو پتا ہے کہ ایک بڑے کھلاڑی کو شروعات سے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی نے پی سی بھی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے درخواست کی کہ آپ اپنے دور میں ایسے کام کریں کہ بعد میں آپ کو یاد کیا جائے کہ چیئرمین وہ آیا تھا، اوپر کے معیار کو چھوڑ دیں، گراس روٹ لیول پر کام کریں اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں