پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

رم جھم بارش میں شاہد آفریدی کا اپنی ننھی پری سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی اپنی چھوٹی بیٹی ارویٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی سے پیار بھری گفتگو کر رہے ہیں۔

بوم بوم کے نام سے معروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کار میں موجود ان کی چھوٹی بیٹی ارویٰ اپنے باپ سے معصومانہ انداز میں سوال کر رہی ہے اور وہ اپنی ننھی پری کو محبت بھرے انداز میں اس کا جواب دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک سڑک پر کھڑی اور رم جھم بارش برس رہی ہے۔ ایسے میں ارویٰ معصومانہ انداز میں سوال کرتی ہے کہ بارش کتنی دیر میں رُکے گی؟

یہ سوال سن پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ماتھے پر شفقت سے بوسہ دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو بارش اچھی نہیں لگتی؟

باپ بیٹی کی محبت اور شفقت سے بھرپور اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور جذبات بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔

 

کئی صارفین نے شاہد آفریدی کو بہترین کھلاڑی کے ساتھ ایک بہترین مشفق باپ کا خطاب دے ڈالا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں