15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شازیل شوکت نے سید جبران کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامہ ”عداوت“ کے سیٹ سے سید جبران کے ہمراہ لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر شازیل شوکت نے اپنے جاری پروجیکٹ ”عداوت“ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی چند تصاویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔ جس میں اداکارہ سید جبران بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شادی کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں، تصاویر کے کیپشن میں شازیل نے لکھا ”اسجد اور ماریہ“۔۔

اس سے قبل بھی شازیل شوکت نے اپنے چاہنے والوں کے لئے نئے سال کی خوشی کی مناسبت سے چند تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ماریہ اور شازیل“ کی جانب سے نیا سال مبارک۔۔۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں