بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

پہلا ڈرامہ سائن کرکے گھر آئی تو والد نے۔۔۔۔۔۔ شازیل شوکت نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے کہا ہے کہ پہلا ڈرامہ سائن کر کے گھر آئی تو والد نے کہا کہ اپنی حدوں کا خیال رکھنا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ شازیل شوکت ڈرامہ انڈسٹری میں نئی آنے والی ہیں اور وہ بہت کم وقت میں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں، شازیل شوکت اسلام آباد میں پیدا ہوئیں مگر اس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کینیڈا چلی گئیں تھی۔

شازیل کے والد افغان ہیں جبکہ ان کی والدہ کشمیری ہیں، اُنھوں نے بتایا کہ ’افغان خاندان یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی بیٹی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بنے بلکہ تقریباً ہر خاندان میں ہی بیٹیوں کے لیے ایسے ہی خیالات پائے جاتے ہیں۔‘

- Advertisement -

آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اداکارہ نے اپنے پہلے ڈرامہ سائن کرنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ’میں جب ڈرامہ سائن کر کے گھر آئی تو مجھے یہی ٹینشن تھی کہ گھر میں والد کو کیسے بتاؤں گی اور اُن کا پتا نہیں ردِعمل کیسا ہو گا۔‘

شازیل شوکت نے کہا کہ میں موقع دیکھ کر ان کے پاس گئی تو ابو نے مجھ سے پوچھا کر آئی ہو سائن، میں نے کہا ہاں، پھر ابو نے بس مجھے یہی کہا کہ ’ تمہاری جو حدیں ہیں وہ تمھیں پتا ہیں بس اُن کا ہمیشہ خیال رکھنا‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ شازیل شوکت نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ عداوت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، عداوت میں اُن کے کردار کو بڑی پذیرائی ملی ہے۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں