13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’بند گلی میں پھنسنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اب مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اب مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ اور قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے اور اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ ہے، بند گلی میں پھنسنے کے بعد اب پی ٹی آئی رہنما مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی رہنما موجودہ سیاسی بحران کےخاتمے کیلیے منت سماجت کر رہے ہیں، جب غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے توعمران خان کنٹیر پر کھڑے ہوگئے اور اعلان کیا کہ اب میں کسی سے بات نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے ہیں، یہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، یہ اگر پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو انہیں آج ریسکیو اپیل نہ کرنی پڑتی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں