منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شہبازشریف آج ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں اورمنصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے 20 فٹ چوڑا، 40 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور پنڈال میں مسلم لیگ ن کے قائدین کے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں آج صحت، تعلیم سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کروں گا اورچائلڈپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھوں گا۔

خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سینیٹ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔


شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب


یاد رہے کہ 13 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوئے تھے ، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں