کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے سے شطرنج کی چالیں سیکھنے لگیں، شہزاد رائے نے ایک ملاقات میں ملالہ کو سکھایا کہ شطرنج کیسے کھیلتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار شہزاد رائے اور تعلیم کے سلسلے میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں سماجی جدوجہد کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
شہزاد رائے اور ملالہ کے درمیان ہونے والی خوش گوار ملاقات کی تصویر نے ٹویٹر پر بڑی تعداد میں شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔
Chess is a mind sport and it should be a part of our school curriculum. @ZindagiTrust adopted a govt school, SMB Fatima jinnah which has produced a national champion in chess. Here I am trying to teach @Malala how to play chess. Must say that she is a quick learner pic.twitter.com/ZEhZislrYh
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 22, 2018
پاپ گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں شخصیات شطرنج بورڈ کے سامنے بیٹھے شطرنج کھیل رہے ہیں۔
شہزاد رائے نے کہا کہ وہ ملالہ یوسف زئی کو شطرنج سکھا رہے تھے، انھوں نے لکھا ’میں ملالہ کو سکھا رہا تھا کہ شطرنج کس طرح کھیلی جاتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی طلبہ سے ملاقات، شطرنج کھیلی
اسے بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات
پاکستانی گلوکار نے ملالہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ ملالہ یوسف زئی بہت تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ شطرنج دماغی کھیل ہے، اسے اسکول کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے، زندگی ٹرسٹ نے ایک سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح کو گود لیا ہے، جہاں سے شطرنج میں ایک قومی چیمپئن ابھرا۔