اشتہار

’کل سپریم کورٹ کے سامنے دفعہ 144 کے ایک سو چوالیس ٹکڑے کر دیے گئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دفعہ 144 کے ایک سو چوالیس ٹکڑے کر دیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف دھرنے اور کارکنوں کے ریڈ زون میں داخل ہونے والے واقعے سمیت ملکی معاملات پر پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاننگ، سازش اور حکومتی سپورٹ کے ساتھ گزشتہ روز سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا گیا۔ خیبر سے کراچی چند سو لوگ سپریم کورٹ کے گرد گھیراؤ کیلیے اکٹھے کیے گئے اور سپریم کورٹ کےسامنے دفعہ 144 کے ایک سو چوالیس ٹکڑے کیے گئے۔

- Advertisement -

 

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ لوگ عقل سے عاری ہیں، چیف جسٹس سے متعلق ان کی گفتگو دنیا میں پاکستان کی تذلیل کا باعث بنی، بے ہودہ زبان نے سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا، چیف جسٹس نے پھر بھی صبر کی تلقین کی۔ مزید ایک ہفتہ انتظار اور مذاکرات کی بات کی۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ کل لال حویلی پر تین بار چھاپہ مارا گیا۔ اسلام آباد میں بھی چھاپے مارے گئے، میری مرحوم والدہ کے گھر بھی چھاپے مارے گئے۔ ۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، کل کا اعلامیہ خوش آئند ہے، امید ہے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عقل ودانش کا مشورہ دیا جائے گا۔

 

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ ملک بیٹھ گیا ہے، ہم دنیا میں تنہا ہوتے جا رہے ہیں،غریب تباہ وبرباد ہو رہا ہے۔ وقت ہے سنبھل جائیں ورنہ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس کی لپیٹ میں یہ خود آئیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب قانون پھر زندہ ہوں گے۔ یہ منی لانڈرنگ میں پکڑے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اور الیکشن میں عوام آزادی کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں