شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شیربانو رحمانی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ساتھ ٹائی ٹینک پر جانا چاہوں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں ’مومل‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ شیربانو رحمانی نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
سیگمنٹ ٹوینٹی ٹوینٹی میں میزبان نے پوچھا کہ لفٹ کے اندر داخل ہوئیں تین لوگ موجود ہیں جن میں فواد خان، فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید شامل ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ سیلفی لوں گی، فواد خان کو مسکرا کر دیکھیں گی۔
شیربانو رحمانی نے وی آئی پی پاس پر ٹائی ٹینک پر آصف زرداری کو ساتھ لے کر جانا چاہوں گی جبکہ شہباز شریف کو چھوڑ دوں گی۔
ان سے سوال کیا کہ کشتی میں سوار میں دو لوگ موجود ہیں جن میں نعمان اعجاز اور احسن طالش موجود ہیں کس کی جان بچائیں گی، نعمان اعجاز کو لائف جیکٹ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر جیون ساتھی میں خوبی دیکھنی ہو تو وہ سپورٹ کرنے والا اور کری ایٹو ہونا چاہیے۔
شیربانو نے بتایا کہ وہ اداکاری کے علاوہ رائٹنگ، پینٹنگ اور ڈائریکشن کرتی ہیں جبکہ وہ کسی فلم کی کہانی بھی لکھ رہی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق تھیٹر میں لائیو پرفارمنس دینے کا الگ ہی مزہ ہے جہاں عوام کا اور جو ہم نے کام کیا ہے اس کا رسپانس فوری مل جاتا ہے جبکہ ڈراموں میں پہلے شوٹنگ ہوتی ہے جس کے بعد قسط نشر ہونے پر ہی علم ہوتا ہے کہ ناظرین کو کتنا پسند آیا ہے۔
انہوں نے بسمل کی کاسٹ کی تعریف کی اور بتایا کہ سب اداکاروں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔