ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شبھمن گل کو پاکستانی بولرز کا خوف ستانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر شبھمن گل کا کہنا ہے ایشیا کپ میں اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبھمن گل نے کہا کہ ہم نے لیفٹ آرم بولرز کو کھیلنے کے لیے اچھی پریکٹس کی ہے، ہمارے پاس اسپیشلسٹ تھرو ڈاؤن کرنے والے موجود ہیں جس کی وجہ سے مدد مل رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، جب آپ پہلی بار کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ الگ الگ قسم کے بولرز ہیں، ان کی اپنی اپنی خاصیت ہے، شاہین آفریدی سوئنگ کرتے ہیں اور نسیم شاہ تیز گیند پھینکتے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جن کے خلاف آپ کم کھیلتے ہیں تو دقت تو ہوتی ہے، پاکستان کے خلاف اتنا نہیں کھیلتے جتنا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں، پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کینڈی میں بھی اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے سارے میچز ایک جیسے ہیں، ہر میچ کا پریشر ہے، پاکستان کے خلاف پہلا میچ کھیلا ہوں، سینئرز سے مجھے مدد ملی۔

شبھمن گل کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ کھیلنے سے بھی فائدہ ہوا، سب کھلاڑیوں کو اپنے رولز کا علم ہے، لیفٹ آرم بولرز کو کیریئر میں ہر کسی نے کھیلا ہوتا ہے، پاکستان کے لیفٹ آرم کو کم کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو دیکھتے ہیں، جو اچھا کرتا ہے اسے ہر کوئی دیکھتا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے، بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے ہم اسے ایڈمائر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں