اشتہار

کارٹون ’دی سمپسنز‘ میں ایلون مسک سے متعلق بڑی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: دنیا بھر میں مقبول اور سب سے زیادہ پسندیدہ اینی میٹڈ شو دی سمپسنز  میں متعدد اہم حالات و واقعات کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں ٹرمپ کے برسر اقتدار  آنے اور نائن الیون سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے،  یہ کارٹون سیریز 1989 میں شروع کی گئی تھی جو کہ تقریباً 30 برسوں سے جاری ہے اور اس کے 35 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں اس کارٹون کی اتوار کو نشر ہونے والی قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور اسپیس ایکس کے حوالے بڑی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کارٹون سیریز کے 35ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کے لیے ٹوئٹر خرید لیتے ہیں، وہ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک کو یہ پلیٹ فارم اپنے خود کار مارس راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ٹکرانے کی صورت میں پیچنا پڑا جو انہوں نے خرید لیا۔

دی سمپسنز کی 2006 کی قسط کے مصنف کا ٹائٹن آبدوز کے حوالے سے دل دہلا دینے والا انکشاف

سمپسنز کی جانب سے پیش گوئی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے چہ مگویاں شروع کرتے ہوئے کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت ڈھونڈنا شروع کردی ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سمپسنز نے پیش گوئی کردی کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔

اس کے حوالے سے کچھ لوگ امید کر رہے ہیں کہ ایلون مسک کے خرچے پر کیا جانے والا مذاق خود کو حقیقت میں ظاہر کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق  پیش گوئی کی گئی تھی بعد ازاں مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں