جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبے بھر میں کرفیو نافذ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، کرفیو سے متعلق خبر سرار غلط ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں، کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔

سندھ حکومت کی کرونا پر پالیسی کو سب نے اپنایا، مرتضیٰ وہاب

خیال رہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی گزشتہ دو ماہ سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں