اشتہار

سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ سمیت کارکنان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پہلے سے ہی سخت ہے، جو بھی ارکان اسمبلی ملوث ہیں انہیں بھی گرفتار ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یہ پڑھیں: سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے۔

سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں