دبئی: متحدہ عرب امارات میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ برازیلین لڑکی نے میکا سنگھ کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد انہیں دبئی کے ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے پر میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے رات کے تین بجے دبئی کے علاقے ایک بار سے گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ پر دبئی میں رہائش پذیر 17 سالہ برازیلین لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیجنے کا الزام ہے، گلوکار اب دبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔
Member of Singer Mika Singh’s team: Singer Mika Singh has been detained in United Arab Emirates (UAE) after a girl complained against him for alleged harassment. Questioning underway. pic.twitter.com/agdb4ASywR
— ANI (@ANI) December 6, 2018
گلوکار میکا سنگھ اس سے قبل بھی مختلف واقعات میں حوالات کی سیر کرچکے ہیں، 2015 میں ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران تھپڑ مارنے پر میکا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
چند سال قبل بھی میکا سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا ان کے پاس سے مقررہ حد سے زیادہ بھارتی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ میکا سنگھ بالی ووڈ فلموں میں متعدد مشہور گانے گا چکے ہیں، رنویر سنگھ کی فلم سمبا کے لیے بھی میکا سنگھ نے ایک گانا گایا ہے۔