ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسپتال سے فروخت ہونے والی دو بہنوں کی ملاقات سالوں بعد کیسے ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسپتال سے پیدائش کے فوراََ بعد فروخت ہو جانے والی 2 جڑواں بہنیں ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے سالوں بعد اچانک ایک دوسرے سے مل گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمی خویتیا اور انو سرتانیا نامی یہ بہنیں مشرقی یورپ میں قائم ملک جارجیا میں رہائش پذیر ہیں، دونوں بہنوں کو ایک ڈانس شو اور ٹک ٹاک ویڈیو نے ملوا دیا۔

ذرائع کے مطابق 12 سالہ ایمی خویتیا نے جارجیا گاٹ ٹیلنٹ’ نامی شو میں اپنی بائیولاجیکل بہن کو ڈانس کرتے دیکھا تو یہ حیران رہ گئی کہ ہم دونوں اس قدر مشابہت کیسے رکھتی ہیں؟۔

- Advertisement -

اسی طرح انو سرتانیا نے اس کے کچھ سالوں بعد ٹک ٹاک پر ایک لڑکی کو دیکھا جو ناصرف دکھنے میں اس جیسی تھی بلکہ اس کی آواز، چہرے کے خدوخال اور بال سب کچھ ایک جیسا تھا۔

یہ دونوں جڑواں بہنیں ایک دوسرے کو کسی نہ کسی پلیٹ فارم پر دیکھ تو چکی تھیں پر ایک دوسرے سے ملیں نہیں تھی اور انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں وہ بہنیں ہیں۔

اس لیے اب انہوں نے اپنی بہن کو فیسبک پٌر تلاش کرنا شروع کیا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئی۔ اس کے بعد ایمی نے انو کو میسج کیا کہ میں آپ کو کافی دنوں سے تلاش کر رہی ہوں، اس کے جواب میں انو کہتی ہے کہ میں بھی آپ کی تلاش میں تھی۔

بعد میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دونوں کی پیدائش بھی ایک ہی اسپتال میں ہوئی تھی جو اب بند ہوچکا ہے، دونوں بہنوں نے جب ایک دوسرے کو دیکھا تو بے اختیار ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو پڑیں، برتھ سرٹیفیکیٹ دیکھے تو معلوم ہو گیا کہ ان دونوں کی پیدائش میں کچھ وقت کا وقفہ ہے۔

زیادتی کی کوشش پر مزاحمت؛ ملزمان نے لڑکی کو کثیر المنزلہ عمارت سے پھینک دیا

رپورٹ کے مطابق دل کو تسلی نہ ملنے پر ان دونوں لڑکیوں نے مزید تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ واقعی میں جڑواں بہنیں ہیں اور جس رات ان کی پیدائش ہوئی تو ان کی ماں کوما میں چلی گئی تھی۔

دونوں بہنوں کی ماں کے کوما میں چلے جانے کے بعد باپ نے اپنی بیٹیوں کو فروخت کردیا تھا، تاہم کئی سالوں بعد قدرت نے دونوں بہنوں کو آپس میں ملوادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں