جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

زیادہ دیر تک بیٹھنے سے کون سی بیماری لاحق ہوتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آرام طلبی کی خواہش زیادہ تر افراد میں پائی جاتی ہے لیکن یہ چیز ہمارے جسم کو کتنا نقصان پہنچاتی ہے اس کا اندازاہ شاید کم ہی لوگوں کو ہوگا۔

جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنا یا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارنا موٹاپے، ذیابیطس اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتا ہے مگر یہ عادت ہماری مجموعی صحت کے لیے انتہائی تباہ کن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر انعام دانش نے ناظرین کو زیادہ دیر تک مسلسل بیٹھنے یا آرام کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور اس سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے بھی دیئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ زیادہ وقت (کم از کم 6 گھنٹے) بیٹھ کر گزارنا یا سست طرز زندگی دونوں جگر بڑھنے یا اس پر چربی چڑھنے کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں جو لوگ دن میں دس یا زائد گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس اور جگر کے دیگر امراض کا خطرہ 9 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے ذیابیطس کے خدشے کا قوی امکان ہوتا ہے، کم از کم ہر گھنٹے میں ایک بار ایک سے دو منٹ کی چہل قدمی کریں، اس کے علاوہ بیٹھے بیٹھے بھی پیروں کو حرکت میں رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں