اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل قریشی کی فلم’سوری‘ کی کاسٹ پہلی بار منظرِعام پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:معروف اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کار سہیل جاوید کی فلم”سوری“ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی، تقریب میں فلم انڈسٹری کے نامور ناموں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ کو متعارف کروایا گیا جن میں فیصل قریشی، آمنہ شیخ،زاہد احمد اورسونیا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر سہیل جاویدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو یقینا شائقین کے دل موہ لے گا۔ فلم کی کہانی سہیل جاوید اور آصمہ نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جس کی ہدایات سہیل جاوید دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فلم فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی ہے، انہوں نے فلم انڈسٹری کے احیاءکے بعد اب فلم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے فلم منٹو میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔فلم کے کرٹن ریزر میں انڈسٹری کے معروف وممتاز اداکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ ، ہمایوںسعید، فہد مصطفی، عبداللہ کادوانی، جرجیس سیجا، ثنا فیصل، فیضان شیخ، عدیل عادی، عرفان ملک، عاصم جوفا، آسمہ نبیل، عدنان صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت خالد ملک نے کی جبکہ اختتام پر گلوکار عباس علی خان نے ایک خاص پرفارمنس پیش کی۔ فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی اے آروائی زندگی کے مارننگ شو ’سلام زندگی‘ سے بھی وابستہ ہیں اور اس کے علاوہ کئی مشہور ٹی وی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

 

تقریب کی تصویری جھلکیاں

سوری فلمسوری فلمسوری فلمسوری فلم

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں