ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ابھرتی ہوئی تیلگو اداکارہ سومیہ شیٹی کو سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ سومیہ شیٹی 23 فروری کو دونداپارتھی میں بالاجی میٹرو ریزیڈنسی میں ہونے والی سونے کی چوری میں ملوث ہے۔

فلیٹ کے مالک پرساد بابو نے 150 تولے سونے کے زیورات چوری ہونے کی اطلاع دی تھی جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ پولیس نے فلیٹ سے فنگر پرنٹس اکٹھے کیے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی۔

پولیس کو 11 ملزمان پر شبہ ہے جن میں سے اب تک سومیہ شیٹی سمیت تین مشتبہ افراد زیرِ حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سومیہ شیٹی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے فلم ’شیوم‘ (2015) میں کام کیا۔ ان کی اداکارہ مونیکا سے دوستی تھی اور دونوں کی دوستی ایک فلم آڈیشن کے دوران ہوئی تھی۔

مونیکا کی رہائش گاہ پر اکثر آنے جانے کے دوران سومیہ نے اس کی قیمتی املاک کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ پولیس کا الزام ہے کہ ملزمہ نے مونیکا کے خاندان کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا۔

ملزمہ کو کئی بار مونیکا کے بیڈ روم کے ذریعے سونے کے کمرے تک رسائی حاصل ہوئی اور اس نے مجموعی طور پر 1 کلو وزنی سونے کے زیورات چرائے تھے۔ بعدازاں ملزمہ نے گرفتاری پر چوری کا اعتراف کیا تھا اور پولیس نے اس سے 74 گرام سونا برآمد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں