تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

کراچی: پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افاریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عالیہ ریاض 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی نے 20 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لابا اور نادین ڈیکلرک نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 292 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میریزین کیپ 100، سونے لوس 107 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی تھیں، چوتھی وکٹ کی شراکت میں 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -